by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم نے پیٹرولیم لیوی سے بڑھ کر ریلیف منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے: علی پرویز ملک

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم لیوی سے بڑھ کر ریلیف منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی پرویز ملک نے کہا کہ بار بار کہا جارہا تھا لیوی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی تنگی کے باوجود وزیر اعظم نے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، شہری گھر بیٹھ کر خود کو ریلیف کے لیے رجسٹر کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے لوگوں کو تحفظ دیں، وزیر اعظم نے عوام کی سہولت کےلیے یہ فیصلہ کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.