پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کے پی حکومت کے فنڈز استعمال کرتی ہے، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خیبر پختونخوا حکومت کے فنڈز استعمال کرتی ہے۔
ایک بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کو صرف انتشار اور فتنے کا رنگ دینا چاہتے ہیں، ہر سال یہ اسلام آباد پر مسلح جتھے کی شکل میں حملہ آور ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ویلکم کرتے ہیں، فیصلے میں اسلام آباد کے رہائشیوں کے حقوق سے متعلق واضح ہدایات دی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کو فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری مشینری کو آپ استعمال نہیں کر سکتے، سرکاری ملازمین کو ساتھ نہیں لاسکتے۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد اگر دوبارہ کوئی چڑھائی کی تو نقصان کے ذمے دار یہ خود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ اسلام آباد میں کاروبار زندگی معطل کریں، وزیراعظم اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہاں رینجرز اہلکاروں کی شہادتیں ہوئیں، قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔
PNP
Comments are closed.