گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے، منتظمین
گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے۔ دونوں رنرز دوڑ کے دوران اچانک گر پڑے تھے۔
ریس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گریٹ نارتھ رن میں 63 ہزار رنرز نے شرکت کی تھی۔
منتظمین کے مطابق دونوں رنرز کا تعلق شمال مشرقی انگلینڈ سے تھا اور وہ 13.1 میل طویل ہاف میراتھن میں شریک تھے۔
ریس منتظمین کا کہنا ہے کہ طبی ٹیموں کی بھرپور کوششوں کے باوجود دونوں رنرز جانبر نہ ہوسکے، موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ گریٹ نارتھ رن دنیا کی سب سے بڑی ہاف میراتھن قرار دی جاتی ہے۔ رواں سال گریٹ نارتھ رن کا نیوکاسل سے ساؤتھ شیلڈز تک 45واں ایڈیشن منعقد ہوا تھا۔
PNP
Comments are closed.