میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، چہرے کی ڈی کمپوزیشن باقی حصوں جیسی نہیں تھی،پولیس سرجن کاجوڈیشل کمیشن کے سامنے بیان
کراچی(پی این پی)پولیس سرجن نے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ میر رضا کے سر پر چوٹ کا نشان موجود تھا، میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی،میر رضا کے چہرے کی ڈی کمپوزیشن باقی حصوں جیسی نہیں تھی۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق پولیس سرجن کاکہناتھا کہ تمام ارکان کی متفقہ رائے پوسٹ مارٹم کی معلومات میں شامل کی گئیں،میر رضا کو لگنے والی گولی سے پسلیاں فریکچر ہوئیں،میر رضا کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر تمام ارکان کے دستخط تھے،ابتدائی پوسٹ مارٹم میں گولی کے زخم کے سائز کا اندراج غلط تھا، میررضا کے جسم پر تیزاب سے جلنے کے نشانات بھی تھے۔
PNP
Comments are closed.