بابر اعظم 2019ء کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ہدایات پر قومی کرکٹرز کا عمل جاری ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ٹیسٹ کپتان بابر اعظم تقریباً 6 ڈومیسٹک سیزن کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میں بابر اعظم او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کا پہلا راؤنڈ ان دنوں جاری ہے جبکہ دوسرا راؤنڈ 18 ستمبر سے شروع ہو گا۔
بابر اعظم وطن واپسی پر تمام معاملات طے کرنے کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کھیلیں گے۔
انہوں نے دسمبر 2019ء میں پاکستان میں آخری فرسٹ کلاس میچ سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو پابند کیا ہوا ہے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی طویل عرصے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ حارث رؤف، فخرز مان اور سلمان علی آغا سمیت کرکٹرز پریزیڈنٹ ٹرافی کھیل رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.