ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو تقریباً 2 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کا نیا اسلحہ فراہم کرنے کی تجویز تیار کرلی ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مجوزہ اسلحہ پیکج میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 40 ہزار بم شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت اسرائیل کو 20 ہزار ایم کے 84 اور 20 ہزار بی ایل یو 117 بم فراہم کیے جانے کی تجویز ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈیل میں 20 ہزار پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی شامل ہوں گے۔ مجوزہ پیکج گزشتہ برسوں کے دوران اسرائیل کو فراہم کیے گئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کے مقابلے میں حجم کے اعتبار سے کہیں بڑا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اس بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت سے متعلق امریکی کانگریس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.