ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو تحویل میں لے کر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا تھا کہ ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ کے زیرِ سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی جا رہی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں وکیل ہیں ان کی عزت رکھ رہے ہیں، انہیں بھی کہہ دیں عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں۔
PNP
Comments are closed.