by Rao Imran Suleman
Rao Nama

طائف میں ’حوثی ڈرون‘ کا ملبہ گِرنے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی شدید زخمی

طائف:سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع (سول ڈیفنس) کا کہنا ہے کہ فضا میں تباہ کیے گئے ایک ڈرون کا ملبہ طائف شہر پر گِرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ شہری دفاع نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فضا میں تباہ کیا گیا ڈرون حوثیوں کی جانب سے داغا گیا تھا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص یمنی شہری ہے جبکہ زخمی ہونے دو افراد میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے، جس کی حالت تشویشناک ہے۔

سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مقررہ ہنگامی اور حفاظتی اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی اور نقصانات کے جائزے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی نے ڈرون کا ملبہ گرنے سے پہنچنے والے نقصانات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

PNP

Comments are closed.