by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کریں گے، نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ترجیح ایرانی حکومت کو شکست دے کر اسے اقتدار سے ہٹانا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل پہلے ایرانی حکومت کو شکست دینے اور اسے گرانے پر توجہ دے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کے خلاف کارروائی کے بعد حزب اللہ سے بھی نمٹا جائے گا۔ ان کے مطابق اسرائیل حزب اللہ کے خلاف بھی کارروائی کرے گا اور اسے ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں ایرانی حکومت کی تبدیلی اور حزب اللہ کے خلاف کارروائی کو اسرائیل کی ترجیحات میں شامل قرار دیا ہے۔

PNP

Comments are closed.