by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق

کراچی (پی این پی) کورنگی زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کی گئی۔

متوفی مزدور کی شناخت 19 سالہ اللہ بخش ولد رجب حسین کے نام سے کی گئی، متوفی مزدور کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید جانچ جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.