by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد سونا سستا ہوگیا فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی

کراچی (پی این پی) گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگیا ہے۔  اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے ہوگیا ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔ 



PNP

Comments are closed.