by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی

نیپال کے سرحدی علاقے میں شدید سیلاب کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد تقریباً 2 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جن کی تعداد تقریباً 800 بتائی گئی ہے۔

نیپال کے سیاحتی حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 121 غیر ملکی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ریسکیو کیے جانے والوں میں دو امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد نیپال میں تقریباً 320 بھارتی شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ خراب موسم اور متاثرہ علاقوں میں رسائی کے مسائل کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

PNP

Comments are closed.