by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی(پی این پی) کراچی کے علاقے احسن آباد میں فلیٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ احسن آباد میں فلیٹ سے ملنے والی لاشیں میاں، بیوی اور بچوں کی ہیں، لاشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفی ڈاکٹر عمر احسن آباد کے ہی ہسپتال میں ملازمت کرتے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس موقع پر موجود ہے، کرائم سین یونٹ بھی طلب کر لیا ہے۔
 



PNP

Comments are closed.