ہماری سکیورٹی یقینی نہ ہوئی تو انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا، قالیباف
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی وفد کے رکن باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے واضح مؤقف رکھتا ہے اور خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کسی بھی خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
پارلیمان کے آن لائن اجلاس سے قبل خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر ایران کو اپنا تیل فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تو خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی تیل کی فروخت معمول کے مطابق جاری رہنا ممکن نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کی سکیورٹی یقینی نہ بنائی گئی تو خطے میں کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی عوام کو محاصرے یا دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق اگر امریکہ اس حقیقت کو سمجھنے میں ناکام رہا تو اسے ایران کی جانب سے مزید سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران 40 روزہ جنگ سے بھی زیادہ سخت صورتحال کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
PNP
Comments are closed.