by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا استاد گرفتار

لاہور (پی این پی)مانگا منڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عاقب نے مبینہ طور پر بچے کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مانگا منڈی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.