by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کیس؛ مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار

کراچی(پی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ مجرم رضوان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹرائل کورٹ نے مجرم رضوان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس پر مجرم نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ 

مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ کلری میں سال 2022 میں درج ہوا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے مجرم کو 2024 میں سزا سنائی گئی تھی۔ 
واضح رہے کہ مجرم نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔



PNP

Comments are closed.