by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں ڈکیتوں نے ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا کھانا بھی ساتھ لے گئے

کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے صفورا چورنگی ریس کورس کے قریب گھر کے باہر فوڈ ڈیلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق صفورا چورنگی ریس کورس کے قریب 2 مسلح ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹ کر فرار ہوگئے، مسلح ملزمان جاتے ہوئے فوڈ باکس میں رکھا کھانا بھی ساتھ لے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان 2 منٹ سے زائد وقت تک اطمینان سے لوٹ مار کرتے رہے اور اس کا موبائل فون، کیش ودیگر دستاویزات چھین لیں۔

ایک ملزم نے فوڈ باکس سے پارسل نکال کر اپنے بیگ میں رکھا، ملزم نے ڈیلیوری بوائے کی موٹر سائیکل اسٹارٹ کی اور وہ بھی لے جانے لگا لیکن اسے روتا دیکھ کر موٹر سائیکل واپس کردی۔

واردات صبح تقریباً 4 بجے کی گئی اور ملزمان جہاں سے آئے اسی راستے سے فرار ہوگئے۔



PNP

Comments are closed.