کراچی میں فوڈ ڈیلوری بوائے کو بھی لوٹ لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی(پی این پی) صفورا چورنگی کے قریب سید ولیج میں مسلح ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلوری بوائے کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق فوڈ ڈیلوری بوائے گلفام گزشتہ روز صبح تقریباً 4 بجے پیزا ڈیلور کرنے صفورا چورنگی کے قریب سید ولیج پہنچا تھا۔ گلفام گلی میں کھڑے ہوکر پیزا منگوانے والے شہری کا انتظار کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو وہاں پہنچ گئے۔
مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر فوڈ ڈیلوری بوائے سے موبائل فون اور نقدی چھین لی، جبکہ اس کے ڈیلوری باکس سے پیزا بھی نکال لیا۔ڈاکو فوڈ ڈیلوری بوائے کی موٹر سائیکل بھی چھین کر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم گلفام کے ہاتھ جوڑنے پر ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو فوڈ ڈیلوری بوائے سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوڈ ڈیلوری بوائے کے ساتھ پیش ا?ئی واردات کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
PNP
Comments are closed.