by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی

وفاقی پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

وفاقی پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ ہراساں کیا جائے گا۔

عدالت نے پولیس حکام کی جانب سے پٹیشنرز کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں ملک عامر، شعیب شاہین اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ آئندہ کیا جائے گا، اگر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو تو قانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے۔

عدالت نے پولیس حکام کی پٹیشنرز کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔



PNP

Comments are closed.