by Rao Imran Suleman
Rao Nama

80 ممالک کا آبنائے ہرمز فوری کھولنے کا مطالبہ، ایران پر تنقید

اقوام متحدہ: 80 ممالک نے مشترکہ اعلامیے کے ذریعے ایران سے آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے میں حملوں اور بین الاقوامی تجارت میں خلل ڈالنے کی مذمت کی ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اقوام متحدہ میں مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی سرگرمیاں عالمی سلامتی، آزادانہ جہاز رانی اور سمندری آمدورفت کے حقوق کیلئے خطرہ بن رہی ہیں۔

مشترکہ بیان کے مطابق اعلامیے کی حمایت خلیجی عرب ممالک اور متعدد بڑی مغربی طاقتوں سمیت 80 ممالک نے کی ہے۔

اعلامیے میں یمن کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور حوثیوں کی جانب سے تنازع دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے، سعودی عرب پر حملوں اور بحیرۂ احمر میں کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

80 ممالک کے مشترکہ بیان میں خبردار کیا گیا کہ باب المندب کی جانب حوثیوں کی پیش قدمی سے عالمی جہاز رانی، سمندری سلامتی اور بین الاقوامی تجارت کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اعلامیے میں آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

PNP

Comments are closed.