by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، عرفان کھوکھر

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ اوگرا نے اکتوبر کےلیے ایل پی جی کی قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی ہے،  پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے کلو میں فروخت ہورہی۔

ایک بیان میں عرفان کھوکھرنے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اوگرا اربوں روپے کی لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کرے۔



PNP

Comments are closed.