by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کی تقریب، قومی شخصیات اور سفارتکاروں کی شرکت

0

اسلام آباد:عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم قومی شخصیات کے علاؤہ سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانان خصوصی میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری تھے جنہوں نے چینی سفیر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، ایثار اور یکجہتی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک-چین تعلقات مزید مستحکم اور وسعت پذیر ہوں گے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.