by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اے آئی غلط ہاتھوں میں خطرناک ہوسکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتوں سے ٹیکنالوجی کی نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے خبردار کیا کہ اگر اے آئی غلط لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچ گئی تو یہ دنیا بھر میں اربوں افراد کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

بل گیٹس کے مطابق بعض عناصر مصنوعی ذہانت کو ایسے ہتھیار کی تیاری یا استعمال کے لیے بروئے کار لاسکتے ہیں جس کی مثال اس سے پہلے سامنے نہ آئی ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومتوں کو مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مؤثر نگرانی کا نظام قائم کرنا چاہیے اور اس ٹیکنالوجی سے وابستہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین اور ضوابط وضع کرنے چاہئیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اے آئی کے تیز رفتار پھیلاؤ کے ساتھ اس کے ذمہ دارانہ اور محفوظ استعمال کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔

PNP

Comments are closed.