کراچی(پی این پی) کراچی کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئی۔
دنیا نیوز کے مطابق دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ شریک ملزمہ نسیم بی بی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس پر عدالت نے نسیم بی بی کو مفرور قرار دے دیا۔
عدالت نے نسیم بی بی اور جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے اور ملزمان سے متعلق اشتہارات شائع کروانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ملزمہ کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لیے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقول کی فراہمی کے بعد ملزمہ پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت نے ملزمہ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پر آئندہ سماعت میں دلائل طلب کر لیے۔
اے این ایف نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزمہ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
PNP
Comments are closed.