زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بے ہوش
لاڑکانہ(پی این پی) پرانے ٹینک چوک کے علاقے میں مبینہ طور پر آلودہ دودھ سے بنی چائے پینے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔
متاثرہ افراد کو فوری طور پر چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔گھر کے سربراہ منیر لغاری نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے گھر مہمان آئے ہوئے تھے، جن کی تواضع کے لیے پرانے ٹینک چوک کی ایک دکان سے دودھ خرید کر چائے تیار کی گئی۔ ان کے مطابق چائے پینے کے کچھ ہی دیر بعد گھر کے افراد اور مہمانوں کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی،
جس پر تمام 12 افراد کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔متاثرہ افراد کے ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ خریدے گئے دودھ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
PNP
Comments are closed.