by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بانی پی ٹی آئی کیلئے حکومت کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چوہدری

فوٹو: فائل

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے حکومت کے پاس نہ ڈیل ہے اور نہ ہی ڈھیل۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میڈیکل چیک اپ کی سہولت حاصل ہے۔ سلمان صفدر وکیل ہیں، وہ میڈیا سے گفتگو میں میڈیکل اسپیشلسٹ کا رول ادا کر رہے تھے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر سلمان صفدر قانونی نکات پر توجہ دیں گے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔ سلمان صفدر نے اعتراف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو میڈیکل چیک اپ کی سہولت میسر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نہ پہلے بانی پی ٹی آئی کے علاج سے غافل تھی نہ آئندہ غفلت برتی جائے گی۔ انہیں اسپتال لانے کے سپریم کورٹ کے حکم سے پہلے 6 مرتبہ اسپتال لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر کے معاملہ میں جب ضرورت پڑی تو لندن سے ڈاکٹر بلایا گیا۔



PNP

Comments are closed.