by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جہلم کے مسائل لاہور میں بیٹھ کر حل نہیں ہوں گے، بلال اظہر کیانی

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جہلم کے مسائل لاہور میں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے حل نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام مضبوط بنانا ہوگا، کراچی سمیت تمام شہروں میں اختیارات مقامی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے مسائل لاہور میں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے حل نہیں ہوں گے، سرکاری افسروں کے صوابدیدی اختیارات کم سے کم کرنا ہوں گے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ عوامی اجتماعات سے رہنمائی لے کر حکومتی پالیسیوں کو بہتر بنائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس، توانائی کی قیمتیں اور پالیسی ریٹ برآمدات کے بڑے مسائل ہیں، ایکسپورٹ فیسلی ٹیشن اسکیم ملکی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔



PNP

Comments are closed.