کراچی (پی این پی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت پیٹرول 400 روپے تک پہنچ چکا ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا وہ عوام کی آواز بنے گی، ہماری سیاست اب اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں عوام کی بات ہوگی تو عوام ساتھ ہوگی۔
کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاجی کیمپ بھی ہے اور درحقیقت یہ ایک مطالبہ بھی ہے، ان احتجاجی کیمپوں پر عوام کی رائے جمع کی جائیں گی، اس وقت مہنگائی ہے، جس میں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، اس وقت مارکیٹ کے کیا حالات ہیں، یہ تاجر اچھی طرح جانتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بڑے مال اور بڑی مارکیٹوں میں سرکاری ملازمین کے بیوی اور بچے نظر آتے ہیں، عوام کا کیا حال ہے یہ لوگ نہیں جانتے ہیں، اس شہر کے لوگ تو اچھی طرح جانتے ہیں کہ کے الیکٹرک اس شہر کو کیسے کھا رہا تھا، جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کا معاملہ اٹھایا اور بجلی کے مسائل حل ہوئے۔
PNP
Comments are closed.