by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بابر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، پہلے میچ میں ناکام

بابراعظم : فائل فوٹو 

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ کے پہلے میچ میں ناکام ہوگئے، وہ پہلی اننگز میں 12 اور دوسری اننگز میں صرف 4 رنز بنا سکے۔

بابراعظم 7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلنے میدان میں اُترے تھے، ایبٹ آباد میں کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں وہ صرف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری اننگز میں بھی بابر اعظم متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

ایبٹ آباد میں او جی ڈی سی ایل اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا  جانے والا میچ ٹائی ہوگیا۔ میدان میں آئے ہزاروں تماشائیوں کو بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث مایوس لوٹنا پڑا۔

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری سنچری دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بنائی تھی، جہاں انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

2023 کے آغاز سے بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط 30.43 رہی ہے، جو ان کی کیریئر اوسط سے 12.55 رنز کم ہے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے 39 اننگز میں صرف 8 نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ 18 اننگز پر مشتمل ایک مرحلے میں وہ 41 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے تھے۔

البتہ آخری 5 ٹیسٹ میچز میں بابر اعظم نے 4 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ آخری ٹیسٹ سنچری کے بعد ان کا سب سے بڑا اسکور 88 رنز ہے جو انہوں نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنایا تھا۔

بابر اعظم کی فارم میں کمی پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع رہی ہے۔ حالیہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو  0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے لارڈز اور ایجبسٹن میں بابر کی شارٹ بال کے خلاف کمزوری کو ہدف بنایا۔ بابر انجری کے باعث ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی، جب انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے ناردرن کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

رواں سیزن میں کئی قومی کھلاڑی پریذیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں، جن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ اسپیشلسٹس کے لیے سالانہ کم از کم 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلنا لازمی ہے۔



PNP

Comments are closed.