اسٹار شپ زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد واپسی پر بحرالکاہل میں دھماکے سے تباہ
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ پہلی بار کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کے بعد زمین پر واپسی کے دوران بحرالکاہل میں چلی کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔
واقعے سے قبل اسٹار شپ کے تین مرکزی انجنوں میں سے ایک نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اسپیس ایکس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں راکٹ کی لانچنگ، مدار میں پہنچنے اور واپسی کے مراحل دکھائے گئے، تاہم دھماکے سے عین قبل ویڈیو ختم کردی گئی۔
کمپنی نے بعد میں راکٹ کی سمندر میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اسٹار شپ کی پہلی مداری پرواز قرار دیا۔
یہ اسٹار شپ کی 14ویں آزمائشی پرواز تھی اور اسے اسپیس ایکس کے اس منصوبے کے لیے اہم تجربہ سمجھا جا رہا تھا، جس کے تحت مستقبل میں انسانوں کو چاند اور مریخ تک پہنچانے کے لیے اس خلائی جہاز کو استعمال کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اس سے قبل اسٹار شپ کی متعدد آزمائشی پروازیں بحر ہند تک پہنچنے کے بعد ناکام ہوئی تھیں، جن میں بعض راکٹ فضا میں تباہ ہوگئے تھے۔
PNP
Comments are closed.