by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں ریسکیو، فائر بریگیڈ کیلئے 21 نئی گاڑیاں کراچی پہنچ گئیں

تصویر، پی آئی ڈی

اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کےلیے 21 نئی گاڑیاں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا اور نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ریسکیو میں نئی گاڑیوں کی شمولیت 2009ء کے بعد بڑا اضافہ ہے، نئی گاڑیوں کی جلد فراہمی پر چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

وزیر داخلہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو گاڑیاں 256 فٹ کی بلندی تک آپریشن کرنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس سے قبل محسن نقوی نے کراچی میں وزارت داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا، شہریوں کو ایک چھت تلے پاسپورٹ، شناختی کارڈودیگر سہولتیں ملیں گی۔



PNP

Comments are closed.