by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان ریلوے کا مسافروں کی سہولت کے لیے نئی پریمیم پارلر سیٹس متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این پی)پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید آرام دہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی پریمیم پارلر سیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جدید طرز کی یہ نشستیں پہلے مرحلے میں ریل کاروں میں نصب کی جائیں گی، جس کے بعد منصوبے کو مرحلہ وار دیگر ٹرینوں تک وسعت دی جائے گی۔

نئی پریمیم پارلر سیٹس کو بعد ازاں شالیمار، گرین لائن اور دیگر ٹرینوں کی پارلر کاروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو دورانِ سفر بہتر نشست، زیادہ آرام اور نسبتاً خوشگوار سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نئی پریمیم پارلر سیٹس کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نشستوں کے معیار، ڈیزائن اور آرام دہ ساخت کا جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نئی پارلر سیٹس کی تنصیب سے مسافروں کے لیے طویل سفر کے دوران آرام اور سہولت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے کے نتائج اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پریمیم پارلر سیٹس کی سہولت دیگر ٹرینوں تک بھی بتدریج پہنچائی جائے گی۔

PNP

Comments are closed.