by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیر داخلہ کا دورہ ،اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کیلیے 21 نئی گاڑیاں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں

اسلام آباد ( پی این پی ) اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے لیے 17 برس بعد 21 نئی گاڑیاں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج  کراچی پورٹ کا دورہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ نے چین سے اسلام آباد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے لیے آنے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔نئی ریسکیو گاڑیاں 5 روز میں کراچی سے اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ریسکیو و فائر بریگیڈ کے لیے نئی گاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔اسلام آباد ریسکیو میں نئی گاڑیوں کی شمولیت 2009 کے بعد بڑا اضافہ ہے۔نئی گاڑیوں کی جلد فراہمی پر چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔جدید ریسکیو گاڑیاں اسلام آباد کے 6 سٹیشنز میں ہمہ وقت موجود رہیں  گی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا  کہ نئی ریسکیو گاڑیاں 256 فٹ کی بلندی تک آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
نئی گاڑیوں میں 4 فائر ایریل ٹرک، 6 فائر ٹاورز اور 5 فائر ٹینکس بھی شامل ہیں۔نئی ریسکیو گاڑیاں جدید ترین آلات سے لیس ہیں۔چیف  کلکٹر کسٹمز اپریزیمنٹ ساؤتھ، کلکٹر اپریزیمنٹ ایسٹ ، ایڈیشنل کلکٹر اپریزیمنٹ ایسٹ،چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد، ڈائریکٹر سی ڈی اے اور این ایل سی کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔



PNP

Comments are closed.