by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صوبے میں امن کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے یہ بات کراچی میں جام قائم علی کی رہائش گاہ پر برطانیہ کی نئی ڈپٹی ہائی کمشنر علیسن بلیکبرن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کہی۔

تقریب میں گورنر سندھ نہال ہاشمی اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سمیت سیاسی اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ 

تقریب میں جرمن قونصل جنرل، عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللّٰہ سلیم الخنجری، قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی اور چین کے قائم مقام قونصل جنرل فینگ دیہنگ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جام قائم علی کا کہنا تھا کہ چیلنجنگ صورتحال کے باوجود فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کوشش ہے کہ ملکی معیشت مضبوط کی جائے اور سندھ خصوصا کراچی میں کاروبار کے مواقع بڑھائے جائیں۔



PNP

Comments are closed.