by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بدلتی ہوئی جنگی حکمت عملیاں اور افواج پاکستان

0

 

تحریری: ایس اے گھمن

 

 

والد صاحب مرحوم نے پاکستان ائیر فورس میں 18 سال گزارے، شاید یہ بھی میری پاک فوج سے محبت کی ایک بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔اکثر بیٹھتے تو C-130 اور JFThunder 17 کی باتیں سناتے تھے وہ ان جہازوں کے دیوانے تھےاور کہتے تھے کہ یہ بلاک 17 سے آگے یقینا کچھ نہیں ہو سکتا یہ وہ شاید اس لیے بھی یقین سے کہتے تھے کہ انکا تعلق پاکستان ائیر فورس کے Maintenance & Engineering ڈیپارٹمنٹ سے تعلق تھا لیکن یہ باتیں سننے میں تو اس وقت مزہ آتا تھا لیکن تقریباً ساری باتیں اوپر اوپر سے گزر جاتی تھیں تو وہ ساتھ میں یہ بھی کہتے تھے کہ ٹیکنالوجی بوڑھوں کا کام نہیں بلکہ 20 سال سے کم عمر نوجوانوں کا مشغلہ اور فریش ذہنوں کی ایجادات ہیں جیسا کہ اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں بھی تو اکثر ایجادات کرنے والے سائنسدان ، طبیعیات اور ریاضی دانوں کی مشہور ایجادات انکی کم عمری میں ذہانت کی بدولت ہیں۔۔

گزشتہ ہفتہ برطانیہ میں ہونے والے انٹرنیشنل ائیر شو میں پاک فضائیہ نے جب پاکستان سے ڈائریکٹ اپنے JF-17 کو C130 کی ائیر ری فیولنگ کے ساتھ برطانیہ میں منفرد انداز میں لینڈ کیا تو اسکو دنیا بھر نے سراہا اور وہاں پر پرفارمنس اور Evaluation کے بعد دنیا بھر سے آئی ائیر فورسزز کے مقابلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا تو والد محترم مرحوم کی ساری باتیں ایک ریل کی شکل میں دماغ میں چلنا شروع ہو گئیں۔۔

میں پچھلے چند ماہ سے دوحہ میں ہوں تو اس دوران دنیا میں اب تک کی ہونے والی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ جو کہ مئی میں پاک بھارت کے درمیان ہوئی جس میں تقریبا دونوں سائیڈوں سے 125 کے قریب فائیٹر طیاروں نے حصہ لیا اور تقریبا 8 گھنٹوں پر مشتمل اس ڈاگ فائٹ میں پاک فضائیہ نے JF-17 اور دیگر طیاروں کی مدد سے انڈیا کے فرانسیسی ساختہ 4 رافائل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 6 لڑاکا طیارے مار گرائے (جو کہ امریکین B2 spirit کے بعد بہترین سمجھے جاتے ہیں) اور ساتھ میں روسی ساختہ S-400 ڈیفنس سسٹم تباہ کرتے ہوئے بمباری کے ساتھ اپنے کرتب دکھائے اور فاتحانہ انداز میں پلٹے تو دماغ نے ایک دفعہ تسلیم کیا کہ واقعی 17 بلاک کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ پاکستان ائیر فورس دنیا کی پہلی اور واحد ائیر فورس ہے جو اپنے جنگی جہاز خود بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔۔

اس ڈاگ فائٹ میں بلاک-17 نے جہاں ناقابل تسخیر سمجھے جانے رافائل کی ساخت کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہاں یہ تاثر بھی زائل کر دیا کہ ایک ملک کی ٹیکنالوجی کو دوسرے سسٹم سے منسلک کرنا نا ممکنات میں سے کیونکہ چینی ساختہ J-10C اور PL-150 میزائلوں کو بلاک -17 کے ساتھ استعمال کرنا اب تک صرف پاکستان کے حصہ میں آیا ہے جسکے تجسس میں چائنیز فضائیہ کے سربراہ گزشتہ دنوں خود چل کر پاکستان آئے اور اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت ، کامیابی و کامرانی کے بعد RIAT 2025 میں صف اول میں آنے کا سہرا ان عظیم لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے عشروں ان داروں میں کام کیا اپنی جانیں دیں اور غازی بنے اور دنیا سے چلے گئے اور جو آج بھی دن رات محنت کر کے عالم اسلام کے قلعہ پاکستان کا بری، بحری اور فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنائے ہوئے ہیں وگرنہ ہر وقت اپنے بہادروں پہ بلاوجہ تنقید کرنے والے نادان دوست یہ بھی دیکھ لیں گزشتہ ماہ پاکستان کے پڑوس میں ایران پر جب اسرائیل -امریکہ نے حملہ کیا تو ایرانی فضائیہ اپنا ایک بھی جہاز انکے مقابلے میں ہوا میں نہیں بھیج سکی جبکہ انڈیا کے پاس آج بھی زیادہ تر ٹیکنالوجی انہی ممالک کی ہے جنہوں نے ایران کو فضاوں میں رہتے ہوئے اپنی مرضی کا نقصان پہنچایا لیکن یہ الگ بات ہے کہ ایران نے بھی ایک جراتمندانہ مزاحمت دکھائی بحر حال پاک-بھارت سمیت ایران-اسرائیل دونوں تنازعات ابھی فل حال ختم ہو چکے ہیں لیکن ان دونوں جنگوں نے دنیا کا جنگوں کے بارے میں concept اور جنگی ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے پر برتری کے خواب کو کافی حد تک متاثر کیا ہے ۔(جاری ہے )

Leave A Reply

Your email address will not be published.