by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران نے امریکا کو شرائط دے دیں، ٹرمپ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں،محسن رضائی

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اپنی شرائط امریکا تک پہنچا چکا ہے، تاہم ان کے بقول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

محسن رضائی نے یہ بات آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفیوف سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایسی صورتحال میں ہیں جہاں وہ نہ مذاکرات کی طرف بڑھ پا رہے ہیں اور نہ ہی جنگ کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکا نے مایوسی کے باعث فوجی محاذ پر فضائی محاصرے کا راستہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران قفقاز میں امن کے قیام کے لیے تعاون پر آمادہ ہے، تاہم ان کے مطابق خطے میں امریکا کے لیے کوئی مستقبل نہیں اور ایران اس کے خلاف پوری قوت سے کھڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے پیش کی گئی 7 نکاتی امن تجاویز پر امریکا کی جانب سے جواب دیے جانے کی توقع تھی، تاہم تاحال واشنگٹن نے ان تجاویز کو باضابطہ طور پر قبول یا مسترد نہیں کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے روانگی کے موقع پر واضح کیا کہ جوہری پروگرام سے متعلق تہران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایران کی 7 نکاتی تجاویز میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نکات بھی شامل ہیں۔

PNP

Comments are closed.