by Rao Imran Suleman
Rao Nama

زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد (پی این پی) سوات اور اس کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 172 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جہاں سے آنے والے جھٹکے سوات اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے اچانک جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

PNP

Comments are closed.