امریکا نے ایران کو ہتھیاروں اور فوجی سامان کی فراہمی روکنے کی کوششوں کے تحت ایرانی اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق تازہ پابندیوں کی زد میں ایران کی ساہا ایئرلائنز جبکہ روس کی طیارہ ساز کمپنی یاکوولیو اور شپنگ کمپنی ایم جی فلوٹ شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یاکوولیو نے ایران کو یاک 130 جنگی تربیتی طیارے اور متعلقہ سامان فراہم کیا، جبکہ ایم جی فلوٹ کے زیر انتظام بعض بحری جہازوں پر ایران سے روس تک بیلسٹک میزائل منتقل کرنے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ساہا ایئرلائنز بھی ایران کے لیے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی ترسیل میں کردار ادا کرتی رہی ہے۔
امریکا کے مطابق نئی پابندیاں ایران سے متعلق بحال کی گئی اقوام متحدہ کی پابندیوں کی حمایت اور ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کے تحت عائد کی گئی ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے ہتھیاروں کی ترسیل کے نیٹ ورک کو محدود کرنا اور اس سے منسلک اداروں پر مالی و تجارتی دباؤ بڑھانا ہے۔
PNP
Comments are closed.