by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عدالت نے ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت میں بےنامی اکاؤنٹس کے ذریعے خوردبرد کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور ضمیر عباسی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمرشل بیکنگ سرکل نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



PNP

Comments are closed.