by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی(پی این پی)عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3700 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3172 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 43 روپے گر کر 5005 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر گھٹ کر 3727 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
 



PNP

Comments are closed.