پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا، پرتھ اسکارچرز نے انہیں اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔
فاطمہ ثناء پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ندا ڈار کے بعد فاطمہ ثناء یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر بن جائیں گی۔
فاطمہ ثناء رواں سال دی ہنڈریڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بھی بن چکی ہیں۔
ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
PNP
Comments are closed.