ہر چیز کا حل ریفرنڈم ہے تو آئینی ترامیم کی کیا ضرورت ہے،بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب عطا تارڑ کے بجائے وزیراعظم شہباز شریف دیں: شرجیل میمن
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب عطاء تارڑ کے بجائے وزیراعظم شہباز شریف دیں۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے کی کوئی منطق بھی ہونی چاہیے۔ اگر ہر چیز کا حل ریفرنڈم ہے تو آئینی ترامیم کی کیا ضرورت ہے۔وزیراعظم کی صدر اور بلاول سے ملاقات میں ریفرنڈم پر کوئی بات نہیں ہوئی۔وزیراعظم خود اس معاملے میں بات کیوں نہیں کر رہے ہیں، آئین یہ نہیں کہتا ہے کہ صوبےبنانے سے پہلے ریفرنڈم ضروری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات بھی کہی کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ بہتر ہوتا عطاتارڑ کہہ دیتے کہ پیپلز پارٹی ہماری حمایت چھوڑ دے، وفاقی وزیر اطلاعات کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
PNP
Comments are closed.