by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آسٹریلیا میں گاڑی ہجوم سے ٹکرا گئی،10زخمی

آسٹریلیا کے مشرقی شہر نیوکاسل میں ایک بے قابو گاڑی رگبی لیگ کے شائقین کے ہجوم میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں 5 سالہ بچی اور 67 سالہ شخص بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد 18 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شہری نیشنل رگبی لیگ کے فائنل کے لیے روانہ ہونے والی ٹیم کو الوداع کہنے کے لیے سڑک پر جمع تھے۔

PNP

Comments are closed.