طے ہوا تھا کوئی اندر کی باتیں باہر نہیں کرے گا، افسوس شیری رحمان نے باہر بات کردی، علامہ ناصر عباس
حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات میں شریک سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ملاقات میں طے ہوا تھا کوئی اندر کی باتیں باہر نہیں کرے گا، افسوس شیری رحمان نے باہر بات کر دی، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا جواب دیا گیا تھا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو بیان دیا معلوم نہیں انہوں نے سوتے میں لکھا، ان تمام افراد پر کم از کم 40 دن تک بات کرنے پر پابندی لگنی چاہیے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جمہوری انداز میں معاملے کا حل نکلے، اپنی پارٹی پوزیشن پر ہر کوئی بات کرسکتا ہے مگر مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکراتی عمل کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کر رہے ہیں، حکومتی وفد میں محسن نقوی، امیر مقام ،طلال چوہدری، رانا ثنا اللہ شامل ہیں، نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز جاکھرانی بھی حکومتی وفد کا حصہ ہیں۔
اپوزیشن ٹیم میں علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، حلیم عادل شامل ہیں۔
PNP
Comments are closed.