by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوگی، تیل کی قیمتیں گرینگی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع بہت جلد، ممکنہ طور پر نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد اختتام پذیر ہوجائے گا۔ ریاست الاباما میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ ختم ہوتے ہی بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے نیچے آنے کا امکان ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی معاشی اور عسکری صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تقریباً 310 فیصد افراطِ زر ہے جبکہ ایرانی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملوں اور ناکہ بندی کے باعث تہران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے پاس جدید ریڈار، فضائیہ یا دفاعی نظام موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکی حملوں سے تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب، فلائی دبئی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے تنبیہ کی کہ اگر اماراتی پرواز کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو تہران کو بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران یا تو کسی منصفانہ معاہدے پر دستخط کرے گا یا پھر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ واشنگٹن فی الوقت تہران میں کس سے مذاکرات کرے کیونکہ وہاں اقتدار کے لیے رسہ کشی جاری ہے اور متعدد گروپس سرگرم ہیں۔

PNP

Comments are closed.