باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
عمرکوٹ(پی این پی)ڈھورو نارو میں والد نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا۔
زہریلا مشروب پینے سے والد اور چاروں بچیاں بے ہوش ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرین میں 30سالہ کھیم چند، 7سالہ جمنا، 5سالہ لیلیٰ، 4سالہ بھوپی اور 2سالہ وجی شامل ہیں، حالت تشویشناک ہونے پر پانچوں افراد کو حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کھیم چند اپنی بیوی کے گھر چھوڑ جانے پر دلبرداشتہ تھا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
PNP
Comments are closed.