انگلش کرکٹر برائیڈن کارس پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔
31 سالہ برائیڈن کارس کو رواں برس موسمِ گرما میں ڈربی کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے کے بعد شراب کے نشے میں بد نظمی اور ہنگامہ آرائی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کرکٹ ریگولیٹر کے مطابق یہ الزام 23 اگست 2026ء کی علی الصبح ڈربی میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے، جب ڈرہم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے کے بعد پولیس نے کارس کو ہتھکڑیاں لگائی تھیں۔ بعد ازاں انہیں وہاں سے چلے جانے پر رضامندی کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
ڈربی شائر پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں مبینہ حملے کی تحقیقات بھی کی تھیں، تاہم ستمبر میں پولیس نے اعلان کیا تھا کہ مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
کرکٹ ریگولیٹر کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارس پر ای سی بی کے پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کی شق 3.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، اب یہ معاملہ فیصلہ کرنے کے لیے آزاد کرکٹ ڈسپلنری پینل کے سپرد کیا جائے گا۔
کرکٹ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ چونکہ کارروائی جاری ہے، اس لیے اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.