by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سسٹم ناکام ہے تو مزید صوبے بنانے کی منطق سمجھ نہیں آتی، بلاول بھٹو زرداری

تھر کی ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہورہی

0

تھرپارکر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتظامی نظام کی ناکامی کو بنیاد بنا کر نئے صوبے بنانے کی بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، اگر ناکامی ہی معیار ہے تو اسلام آباد کے نظام پر بھی سوال اٹھتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت پورا پاکستان تھرپارکر کی طرح

ترقی کرے

تھرکول بلاک ٹو توسیعی منصوبے کے فیز تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھر نے ترقی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور یہاں کے نوجوان تعلیمی میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں ثابت کررہے ہیں۔ ان کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نوجوان اور باصلاحیت نسل کو آگے بڑھانے اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ تھر کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ درست سمت میں کام کیا جائے تو پسماندہ سمجھے جانے والے علاقے بھی ترقی کی مثال بن سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں نفرت اور تقسیم پر مبنی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں، ایسی کوششوں کا سیاسی طور پر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھر میں ترقی کا سفر جاری رہے گا اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.