کراچی (پی این پی) کراچی میں حبیب چورنگی سائٹ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں نے بتایا کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی ہے ، پلاسٹک ، ربڑ اور دیگرکیمیکل کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، فیکٹری میں زیادہ تر فیبرک پلاسٹک اورفائبر سے تیار کیا جاتا ہے۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کے ایم سی اور ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
حکام کے مطابق آگ نے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں۔ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔
واٹر کارپوریشن نے نیپا اورصفورہ ہائیڈرنٹس پر بھی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
PNP
Comments are closed.