by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ایس ایکس میں نومبر کے پہلے کاروباری دن منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نومبر کے پہلے کاروباری دن کا رجحان منفی رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہزار 332 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 636 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2100 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

شیئر بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئےجن کی مالیت 17 ارب روپے رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 151 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 776 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایران امریکہ جنگ سے خام تیل اور ڈیزل کی سپلائی اور قیمتوں سے مہنگائی کے خدشات کی بازگشت عالمی سطح پر ہے۔ 

اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کار بھی صورتحال کے مطابق اپنی سرمایہ کاری کو سمت دے رہے ہیں۔ 



PNP

Comments are closed.